Sorting by

×
Daily Archives

اگست 11, 2025

9 مئی مقدمات؛ شاہ محمود بری،یاسمین راشد،محمود الرشید، اعجاز چوہدری کو10، صنم جاوید کو5سال قید کی سزا

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو شادمان تھانہ جلاؤ گھیراؤ اور پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمات سے بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے دونوں کیسز کا فیصلہ سنا دیا، ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود…
Read More...

گلگت: دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے سے 13 رضا کار ملبے تلے دب گئے، 7 جاں بحق

گلگت:  گلگت کے دنیور نالے میں مٹی کا تودہ گرنے کے باعث 7 رضاکار ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق مقامی رضاکار سیلاب سے متاثرہ واٹر چینل کی بحالی کا کام کر رہے تھے کہ ان پر مٹی کا تودہ آگرا، لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متعدد افراد…
Read More...

باجوڑ میں ماموند کے 27 علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش نظر 3 روز کیلئے کرفیو نافذ

باجوڑ کی تحصیل ماموند کے 27 علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کےپیش نظر 3 روز کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق باجوڑ میں آج صبح 11 سے رات 11 بجے تک تحصیل ماموند میں کرفیو نافذ رہے گا۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ ٹارگٹڈ آپریشن کے پیش…
Read More...

پی ٹی آئی کے کارکنوں پر 14 اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں پر 14اگست کو دھرنے کی منصوبہ بندی کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں کے خلاف یہ مقدمہ تھانہ شہزاد ٹاؤن میں درج کیا گیا، جس میں امن عامہ ایکٹ سمیت 8دفعات شامل کی گئی ہیں۔ واضح رہے…
Read More...

عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے علی امین گنڈاپور کا اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

اسلام آباد:  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے طبی معائنہ کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کی جانب سے درخواست دائر میں پنجاب حکومت، آئی جی جیل خانہ جات، جیل…
Read More...

امریکا سے جلد مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری آئے گی: محمد اورنگزیب

اسلام آباد:  وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ امریکا سے جلد مختلف شعبوں میں بڑی سرمایہ کاری کی خوشخبری آئے گی۔ دنیا نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا میں تجارتی مذاکرات کے دوران اہم ملاقاتوں میں…
Read More...

آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی تنزلی

کراچی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی ون ڈے انٹرنیشنل رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے پیر کو جاری نئی او ڈی آئی رینکنگ میں پاکستان ایک درجے گر کر 3465 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے سے پانچویں نمبر پر آگیا۔ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے…
Read More...

ورلڈ گیمز اسنوکر میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ورلڈ گیمز  اسنوکر  میں پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ ورلڈ گیمز اسنوکر ایونٹ کے دوران محمد آصف نے گروپ کے پہلے میچ میں چین کے زیالونگ لیانگ کو شکست دی۔ جس کے بعد چین کے لیانگ زیالونگ گروپ بی میں اپنا دوسرا میچ بھی ہار گئے۔…
Read More...

منیبہ کی شاندار سنچری، پاکستان نے تیسرے ٹی 20 میں آئرلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان ویمن ٹیم نے منیبہ علی کی شاندار سنچری کے بدولت تیسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آئرلینڈ ویمن ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دیدی۔ منیبہ علی نے کیرئیر کی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری اسکور کی۔ آئرلینڈ ویمن نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4 وکٹوں کے…
Read More...

فواد خان کی بالی وڈ فلم ‘عبیر گلال’ ریلیز کیلئے تیار

پاکستان کے معروف اداکار فواد خان کی بالی وڈ فلم 'عبیر گلال' بلآخر ریلیز کیلئے تیار ہوگئی۔ فواد خان کا شمار ان پاکستانی اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بالی وڈ میں اپنی اداکاری سے سب کے دل جیتے۔  تاہم ہندو انتہاپسندوں کی وجہ سے پاکستانی…
Read More...