Sorting by

×
Monthly Archives

فروری 2025

اقوام متحدہ میں پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور پائیدار امن پر زور

واشنگٹن: پاکستانی سفیرعاصم افتخار نے غزہ میں مکمل اور فوری جنگ بندی پرزور دیا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے متبادل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے خلاف ڈٹ کر…
Read More...

چیمپئنز ٹرافی میں شرمناک کارکردگی: بڑے فیصلے متوقع،ریکارڈ رکھنے والے سینئر کرکٹرز کا مستقبل خطرے میں

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی شرم ناک کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ حکام مستقبل کے لائحہ عمل پر سوچ وبچار میں مصروف ہیں ۔ ماضی کے ریکارڈز پر مسلسل کھیلنے والے سینئرز کا مستقبل مخدوش نظر آرہا ہے۔ بابر اعظم ، شاہین شاہ…
Read More...

چیمپئنز ٹرافی: گروپ بی میں سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ،کس ٹیم کے چانسز زیادہ ہیں؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد گروپ بی میں سیمی فائنل کی دوڑ مزید دلچسپ ہوگئی۔ منگل کو راولپنڈی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ساتواں میچ آسٹریلیا اور جنوبی افریقا کے درمیان شیڈول تھا…
Read More...

14 ویں ساؤتھ ایشین گیمز اگلے سال پاکستان میں ہوں گے، تاریخوں کا اعلان ہوگیا

ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی نے ساؤتھ ایشین گیمز کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ لاہور میں ساؤتھ ایشین اولمپک ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن عارف سعید کی سربراہی میں ہوا۔ اجلاس میں ساؤتھ ایشین گیمز کے تاریخوں کی…
Read More...

بالی ووڈ میں اسٹائلسٹ اداکاروں سے یومیہ کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟ جون ابراہم کا انکشاف

بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم نے فیشن اسٹائلسٹ کے یومیہ معاوضے کی تفصیلات بتاتے ہوئے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک غیر ملکی میڈیا کو دیے انٹرویو میں جان ابراہم نے انکشاف کیا ہے کہ اسٹائلسٹ ایک دن کی اسٹائلنگ کیلئے اداکاروں سے 2…
Read More...

مکہ میں نکاح کرنیوالے اداکار عمر شہزاد کی دلہن کون ہیں؟ راز سے پردہ اُٹھ گیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے  اداکار و ماڈل عمر شہزاد کی دلہن سے متعلق متعدد افواہوں اور  چہ مگوئیوں کے بعد نئی نویلی دلہن خود سامنے آ گئیں۔  عمر شہزاد نے گزشتہ دنوں انسٹاگرام پر اپنی شادی کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مبارکبادوں کا سلسلہ شروع…
Read More...

جنگ بندی معاہدے پر رکاوٹ ختم، اسرائیل 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے پر تیار

غزہ: حماس اور اسرائیل کے درمیان 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور  4 اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کے تبادلے پر  اتفاق ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق 600 سے زائد فلسطینی قیدی جو پچھلے ہفتے رہا ہونے تھے لیکن اسرائیل کی جانب سے ان کی رہائی روک دی…
Read More...

اسرائیل کا جنوبی دمشق میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ

اسرائیل نے دمشق کے جنوب میں 2 فوجی ٹھکانوں پر فضائی حملہ کردیا۔ رہائشیوں، سکیورٹی ذرائع اور مقامی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے منگل کی رات شام کے دارالحکومت کے جنوب میں واقع ایک قصبے اور جنوبی صوبے درعا کو نشانہ بنایا۔ غیر…
Read More...

افغانستان میں بارش اور ژالہ باری نے تباہی مچادی، 29 افراد جاں بحق

افغانستان میں بارشوں، سیلاب اور ژالہ باری نے تباہی مچادی جس کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق افغان حکام نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان کے 2 صوبوں میں ژالہ باری اور شدید بارش کے باعث 29 افراد جاں…
Read More...

دبئی کے تاجر کا بیٹی کی یاد میں کینسر اسپتال کیلئے 2 کھرب 28 ارب روپے عطیہ کرنے کا اعلان

دبئی کے ایک تاجر نے اپنی بیٹی کی یاد میں 3 ارب درہم (2 کھرب 28 ارب 30 کروڑ  پاکستانی روپے) عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  اعلان کردہ عطیہ متحدہ عرب امارات میں نجی شعبے کی جانب سے انسانیت کے لیے اب تک کی سب سے بڑی…
Read More...