Sorting by

×
Browsing Category

قومی

مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے، ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، 20 زخمی

لاہور: ملک کے مختلف شہروں میں دھند کے ڈیرے برقرار ہیں، دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 20 زخمی ہوئے ہیں۔ بس الٹنے سے تین افراد جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہو گئے، زخمیوں کو رحیم یار خان کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، متعدد کی حالت…
Read More...

ضلع پنجگور اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے

بلوچستان کے ضلع پنجگور اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.3 ریکارڈ کی گئی ، زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ، مرکز پنجگور سے 85 کلومیٹر دور شمال میں تھا۔ گزشتہ روز بھی سبی اور اطراف…
Read More...

صدرمملکت نےدانش اسکولز اتھارٹی بل صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر واپس بھجوا دیا

صدرمملکت آصف زردی  نےدانش اسکولز اتھارٹی بل صوبائی مشاورت کی ضرورت کے پیشِ نظر نظر ثانی کےلئے واپس بھجوا دیا۔ صدرمملکت کےمطابق صوبوں میں دانش اسکولز کےلئےصوبائی حکومتوں سےپیشگی مشاورت ناگزیر ہے، صدرِمملکت نے وزیراعظم کی سفارش پرقانونِ…
Read More...

گھوٹکی کے علاقے گڈولنک روڈ پر مسافر کوچ سے اغواکئے گئے 16مسافر بازیاب

گھوٹکی کے علاقے گڈولنک روڈ پرمسافر کوچ سے اغواکئے گئے 16مسافروں کو بازیاب  کروا لیا گیاہے ،  ایک مغوی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گیا ، آپریشن میں ایک پولیس اہلکارزخمی  ہوا جسے اسپتال منتقل  کر دیا گیاہے جبکہ ڈاکوؤں کے خلاف کارروائیاں…
Read More...

قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل

قومی ایئرلائنز پی آئی اے کی نجکاری کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہو گیاہے ، پی آئی اے کی بولی کے لئے چاروں کنسورشیم کے فنانس اور ایچ آر ماہرین نے ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ کراچی میں چاروں کنسورشیم کے آفیشل کی سی ای اوپی آئی اے و دیگر کے ساتھ…
Read More...

پاکستان کو سرحد پار دہشت گرد عناصر سے مستقل خطرات کا سامنا ہے: دفترخارجہ

اسلام آباد:  ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحد پار سے سرگرم دہشت گرد عناصر کی جانب سے مستقل خطرات کا سامنا ہے، جبکہ بعض دہشت گرد گروہوں کو ہمارے مخالفین کی جانب سے مسلسل معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کیخلاف…
Read More...

ڈگری تنازع کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس جہانگیری کے اعتراضات مسترد کر دیئے

اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا ۔ جسٹس طارق جہانگیری کا سنگل بینچ کے بجائے دو رکنی بینچ کی تشکیل اور اس میں چیف جسٹس کی شمولیت کا اعتراض مسترد کر دیا ۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار…
Read More...

باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ، پولیس اہلکار سمیت 2 افراد شہید

باجوڑ میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ سے سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار سمیت دو افراد شہید ہوگئے۔ باجوڑ کی تحصیل سالارزئی کے علاقے تنگی میں انسداد پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم پر فائرنگ ہوئی ۔۔ فائرنگ کی زد میں آکر پولیو ٹیم کی…
Read More...

وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا فارمولہ طے کرنے کےلیے 8 ورکنگ گروپس تشکیل

وفاق اور صوبوں کے درمیان وسائل کی تقسیم کا فارمولہ ازسر نو طے کرنے کےلیے وزارت خزانہ نے 8 مختلف ذیلی ورکنگ گروپس کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ تمام ذیلی گروپس این ایف سی سیکرٹریٹ کی مشاورت سے میٹنگز کا شیڈول مرتب کریں گے۔  وزارت خزانہ…
Read More...

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس، شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹویٹ کیس میں شہادتیں دوبارہ ریکارڈ کرنے کا حکم دیدیا ۔ جسٹس اعظم خان نے کہا کیس کے میرٹس پر جائے بغیر شہادتیں تین روز میں دوبارہ ریکارڈ کرنے کی ہدایت کر رہے ہیں ۔ ریاست…
Read More...