چیمپئنز ٹرافی: افغانستان کیخلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ
چیمپئنز ٹرافی کے تیسرے میچ میں افغانستان کے خلاف جنوبی افریقا کی بیٹنگ جاری ہے۔
ایونٹ کا یہ میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں جنوبی افریقا نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
بلے بازی کے دوران جنوبی افریقا کی پہلی وکٹ 28 رنز پر گرگئی اور ٹونی ڈی زوزی 11 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔
ان کے بعد ریان ریکلنٹن اور ٹمبا بواما نے کریز سنبھالی اور میچ کو مستحکم انداز میں آگے بڑھاتے ہوئے دونوں نے نصف سنچریاں اسکور کردیں۔
تاہم بواما 157 کے مجموعے پر محمد نبی کی گیند پر کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 58 رنز کی اننگز کھیلی۔
افریقی کپتان ٹیمبا باوما نے ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں خود پراعتماد ہے،اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے۔
کپتان افغانستان کرکٹ ٹیم حشمت اللہ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتےتوبیٹنگ ہی کرتے، اچھی شروعات کریں گے تو خوشی ہوگی۔
حشمت اللہ نے کہا کہ جنوبی افریقا کےخلاف پہلےبھی اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔
Comments are closed.