فاونڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج کے ENT ڈیپارٹمنٹ کی اہم کامیابی
اسلام آباد (پروفیسر ڈاکٹر عتیق الرحمن) دو سال قبل ، فاونڈیشن یونیورسٹی اسلام آباد کے فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کالج (جو کہ فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ایک الحاق شدہ کالج ہے)نے ایک اہم سنگ میل عبور کیا جب ENT سپیشلسٹ پروفیسر ڈاکٹر نصرت رضا، اور ان کی ٹیم نے پانچ سالہ انس کا “کوکلیئر امپلانٹ ” کر کے سماعت سے مکمل محروم بچے کی سماعت بحال کر دی – اب تک ڈاکٹر نصرت رضا اور ان کی ٹیم 50 کامیاب کوکلیئر امپلاٹ کر چکی ھے-
یہ جدید ترین طریقۂ علاج ان افراد کے لیے امیدنہج زندگی کی نوید ہے جو پیدائشی طور پر یا کسی بیماری کی وجہ سے سننے کی صلاحیت سے محروم ہو چکے ھوں-کوکلیئر امپلانٹ ایک آلہ ہے جو اندرونی کان میں رکھا جاتا ہے تاکہ سماعت بحال ہو سکے-کوکلیئر امپلانٹس کے ساتھ، وہ افراد جو مکمل طور پر سماعت سے محروم ہو چکے ھوں ان کو سماعت بحال ہو جاتی ھے اور وہ معمول کی زندگی جی سکتے ہیں اور آواز کو پہچان سکتے ہیں
3 مارچ جو کہ سماعت سے آگاہی کا عالمی دن ہے اس دن کی مناسبت سے فاؤنڈیشین یو نیورسٹی میں پچاسویں مریض کی سمارت کی بحالی کی تقریب ھوئی-
فاؤنڈیشن یونیورسٹی پاکستان میں اعلیٰ معیاری تعلیم، جدید طبی تحقیق، اور عالمی معیار کی صحت کی سہولیات کی فراہمی میں ایک اہم کردار ادا کر رھا ہے۔ یونیورسٹی کے تحت کام کرنے والے تدریسی اسپتال میں جدید ترین طبی آلات اور تربیت یافتہ ماہرین کی موجودگی یقینی بناتی ہے کہ مریضوں کو بہترین اور مؤثر علاج فراہم کیا جائے۔
فاؤنڈیشن یونیورسٹی کا ویژن جدید تحقیق، معیاری تدریسی طریقوں، اور عالمی معیار کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کے ذریعے پاکستان کے صحت اور تعلیم کے شعبے میں انقلابی بہتری لانا ہے۔ کوکلیئر امپلانٹ پروگرام اس مشن کا ایک جیتا جاگتا ثبوت ہے، جس کے تحت درجنوں مریضوں کو دوبارہ سننے کی صلاحیت واپس مل چکی ہے۔
عالمی یومِ سماعت کے موقع پر، فاؤنڈیشن یونیورسٹی اور فوجی فاؤنڈیشن اسپتال کی یہ کامیابی نہ صرف اس ادارے بلکہ پاکستان کے طبی شعبے کے لیے بھی ایک تاریخی لمحہ ہے۔
تقریب میں ریکٹر، فاؤنڈیشن یونیورسٹی میڈیکل کا لج اور فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کی انتظامیہ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے مزید مریضوں کو اس انقلابی علاج سے مستفید کرنے کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔
Comments are closed.