Sorting by

×

پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان کے ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، کارروائی دہشت گردوں کی موجودگی کی…
Read More...

ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے کمیٹی تشکیل

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کے لیے کمیٹی قائم کردی۔ کمیٹی ملک میں تجارتی عدالتوں کے قیام کیلئے اپنا ڈرافٹ تیار کرے گی۔ وزیراعظم آفس کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کمیٹی کے…
Read More...

اداکارہ مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا کیس، ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

اداکارہ مومنہ اقبال کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور بلیک میل کرنے کے معاملے میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی  نے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق مقدمہ اداکارہ کی جانب سے…
Read More...

آزاد کشمیر میں احتجاجی کال، سیاحوں کیلئے نئی ایڈوائزری جاری

احتجاج کے پیش نظر حکومت آزاد کشمیر  نے سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ ایڈوائزری کے مطابق سیاح 9 جون کے احتجاجی کال کے پیش نظر 5 سے 20 جون تک آزاد کشمیر میں سفر، داخلے سے اجتناب کریں۔ حکومت کی جانب سے آزاد کشمیر میں سیاحت و دیگر مقاصد…
Read More...

نیپرا کا کمال، بجلی ایک ہاتھ سستی، دوسرے ہاتھ مہنگی کر دی

بجلی کی قیمت میں ایک روپے 19 پیسے فی یونٹ اضافہ اپریل کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق ملک بھر کے بجلی صارفین پر ہوگا۔ قیمتوں میں اضافے کے اطلاق سے چارجنگ سٹیشن، لائف لائن صارفین اور پری پیڈ صارفین…
Read More...

وزیر داخلہ محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے اہم ملاقات، خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال

بشکیک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ دونوں وزرائے داخلہ نے پاک ایران تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ خطے میں کشیدگی میں کمی اور داخلی سلامتی کے امور پر بھی…
Read More...

سپریم جوڈیشل کونسل، پالیسی ساز کمیٹی اور عدالتی کمیشن کے اجلاس طلب

ہائیکورٹس کے ججز کے خلاف شکایات پر غور کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل، سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے سے متعلق قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اور ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرریوں اور موجودہ ہائیکورٹس کے ججز کی کارکردگی سے متعلق طریقہ…
Read More...

پاک چین دوستی 75 برس بعد بھی اعتماد اور شراکت داری کی مضبوط مثال قرار

گلوبل ٹائمز کے مطابق گزشتہ 75 برسوں کے دوران عالمی سیاسی تبدیلیوں، معاشی اتار چڑھاؤ اور مختلف چیلنجز کے باوجود پاکستان اور چین کے تعلقات مسلسل مضبوط ہوئے ہیں، اگرچہ بین الاقوامی تعلقات عموماً مفادات کے گرد گھومتے ہیں، تاہم پاک چین دوستی…
Read More...

موسمیاتی تبدیلی صحت، معیشت اور خوراک کے لیے بڑا خطرہ ہے: صدر و وزیراعظم

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے یومِ ماحولیات پر عالمی و قومی سطح پر ماحولیاتی تحفظ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کم اخراج کے باوجود کلائمیٹ رسک ممالک میں سرفہرست ہے، گلیشیئرز کے پگھلنے، سیلاب اور گرمی کی لہروں پر تشویش ہے۔ صدر زرداری نے…
Read More...

مریم نواز کا پلاسٹک کے خاتمے اور شجرکاری مہم تیز کرنے کا عزم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور سمیت دیگر علاقوں میں ماحولیاتی صورتحال میں بہتری پر سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور متعلقہ ٹیم کو خراجِ تحسین پیش کیا، اور گزشتہ سال فوگ میں نمایاں کمی اور ماحول کی بہتری پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ…
Read More...