سندھ حکومت نے کراچی کیلئے 450 نئی الیکٹرک بسوں اور حیدرآباد کیلئے 50 بسوں کی خریداری کی منظوری دے دی ہے۔ منصوبے کا مقصد شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق نئی بسوں میں جدید ٹریکنگ سسٹم، ایئرکنڈیشننگ اور خواتین کیلئے خصوصی سہولیات شامل ہوں گی۔ منصوبہ شہر میں بڑھتی ٹریفک اور آلودگی کم کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔