شمالی وزیرستان: آج میرانشاہ سے دتہ خیل تک کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
ڈپٹی کمشنر محمد یوسف کریم کے مطابق آج 29 ستمبر کو میرانشاہ سے تحصیل دتہ خیل تک کرفیو نافذ رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق کرفیو صبح 5 بجے سے دوپہر 3 بجے تک نافذ العمل ہوگا تاہم بنوں-میرانشاہ مین روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلا رہے گا۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ کرفیو کے اوقات میں نقل و حرکت سے گریز کریں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں۔
Comments are closed.