نامعلوم افراد کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے خاندان کو دھمکیاں
اسلام آباد(ان لائن) نامعلوم افراد کی طرف سے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور ان کے خاندان کو دھمکیاں موصول ہوئی ہیں اور ان سے فوری طور پر 5.1 ملین ڈالر سے زائد کا بھتہ طلب کیا گیا ہے بھتہ نہ دینے کی صورت میں ان کے خاندان کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں یہ دھمکی ایک نامعلوم تنظیم کے مجاہدین کی طرف سے ای میل کے ذریعے دی گئی ہے جس پر ذرایع کے مطابق بحریہ ٹاؤن انتظامیہ نے متعلقہ تھانے میں ایف آئی آر درج کروا دی ہے ذرائع کے مطابق اس دھمکی آمیز ای میل سے تھوڑی دیر قبل چند مشکوک افراد کو ملک ریاض کے اسلام آباد کے سیکٹر جی سکس میں موجود گھر کے باہر بھی دیکھا گیا جو کہ وڈیو بنا رہے تھے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی موجود ہے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ اور ملک ریاض کی فیملی نے فوری طور پر اس سے اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کو آگاہ کیا جس نے ایف آئی آر درج کرلی ہے اس حوالے سے جب بحریہ ٹاؤن کی انتظامیہ کے ذمہ داران سے ان کا موقف جاننے کےلئے رابط کرنے کی کوشش کی مگر ان سے رابط نہیں ہو سکا۔۔۔۔
Comments are closed.