Sorting by

×

آئی ایم ایف وفد کی وزارت خزانہ آمد، وفاقی وزیر محمد اورنگزیب سے ملاقات

اسلام آباد: عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔

آئی ایم ایف مشن چیف نتتھن پورٹر کی قیادت میں وفد وزارت خزانہ پہنچا اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے ابتدائی ملاقات کی، وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وفد کو خوش آمدید کہا۔

وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک، گورنر سٹیٹ بینک، چیئرمین ایف بی آر اور وزارت خزانہ کے اعلیٰ حکام ملاقات میں موجود تھے۔

Comments are closed.